21 اکتوبر 2026 - 14:51
آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی کی نئی تفصیلات

باخبر ذرائع اور میدانی مشاہدوں کی بنیاد پر سپاہ بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے کنٹرول کی صورتحال کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نگرانی کا میدان وسیع ہو گیا ہے اور اس آبنائے سے فوجی جہازوں کی آمدورفت، گذشتہ (ہجری شمسی) سال کے 248 جہازوں سے کم ہو کر رواں (ہجری شمسی) سال میں صفر تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ باخبر ذرائع سے ملنے والی معلومات اور میدانی مشاہدوں کے مطابق سپاہ کی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے کنٹرول کی صورتحال کے جائزے بتاتے ہیں کہ اس آبنائے، اور ملک کے جنوبی ساحلی پٹی، پر آمد و رفت کی نگرانی چار ذرائع سے مضبوطی کے ساتھ جاری ہے اور نگرانی کا میدان بھی وسیع تر ہو گیا ہے۔

ان جائزوں کے مطابق، ایران کی آبی سرحدوں سے تقریباً 400 کلومیٹر دور رأس الحد (عمان)، امریکی فوجی جہازوں کی آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کا سب سے دور دراز مقام رہا ہے۔

آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی کی نئی تفصیلات

عمان میں واقع ’راس الحد‘ ـ جو ایران کی سمندری حدود سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ـ آبنائے ہرمز کی جانب امریکی فوجی بحری جہازوں کی پیش قدمی کا، سب سے دور کا، نقطہ رہا ہے۔

نیز، جہاں گذشتہ سال 248 فوجی جہاز آبنائے ہرمز سے گذرے تھے، وہاں رواں سال یہ تعداد صفر تک پہنچ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha